1
0
Saturday 3 Aug 2013 00:21

ہم نے بطور شیعہ اثناء عشری ہمیشہ القدس کی حمایت کی ہے، سید حسن نصراللہ

ہم نے بطور شیعہ اثناء عشری ہمیشہ القدس کی حمایت کی ہے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل عصر حاضر کا ابلیس اور شیطان ہے، آج یوم القدس کے دن میں پوری دنیائے اسلام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے ہمیشہ بطور شیعہ اثناء عشری ہمیشہ قدس کی حمایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیروت میں سید الشہداء کمپلیکس میں عالمی یوم القدس کے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالمی یوم القدس کے اجتماع میں قائد مقاومت خود شریک ہوئے اور عوام سے براہ راست خطاب کیا۔ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ تم ہمیں رافضی کہو، مجرمین کہو یا جو دل کرے وہ کہو لیکن ہم شیعہ کبھی بھی فلسطین اور قبلہ اول کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم کربلائی اور حسینی ہیں اور ہم صرف شیعیان علی ابن ابیطالب (ع) ہیں اور ہم شیعہ ہوتے ہوئے آج قدس کی حمایت کرتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تم ہمیں جس طرح قتل کرنا چاہو قتل کرو، پتھر سے یا لوہے سے ہم حسینی ہیں اور دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس میدان میں بوڑھے، بچے، خواتین سب دفاع لبنان اور دفاع فلسطین میں مصروف ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے یہ عقیدہ ہمیں ورثے میں دیا ہے اور اس عقیدے کی پاسداری کے لئے ہم نے اپنے بہترین شہداء پیش کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس عظیم مشن کو جاری رکھنے کیلئے اپنے تمام وجود کی قربانی کے لئے تیار ہیں ، ہم نے لبنان کے دفاع اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپنے بہترین شہداء شہید عباس موسوی، شہید راغب حرب اور شہید عماد مغنیہ کو پیش کیا تاکہ اس مقدس راستے کی حفاظت کرسکیں۔ اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میں یوم القدس کے دن دنیائے اسلام کو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم حزب اللہ ہیں اور ہم نے اپنے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں اٹھائی ہیں، دنیا سن لے ہم ہی حزب اللہ ہیں اور ہم ہی نے ہمیشہ بطور شیعہ اثناء عشری القدس کی حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 289226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
الحمدللہ ھم سب شیعیان کے عقیده اور دلي آرزووں کی قائد مقاومت نے نمائندگی فرمائی ھے اور انشاءاللہ ھم اھالیان شھداء پروران کراچی بھی قائد مقاومت کی آواز پر لبیک کہہ کر بیت المقدس کی آزادی اور بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے مرقد مطھر کی پاسبانی کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نھیں کرینگے۔
ہماری پیشکش