0
Saturday 3 Aug 2013 04:32

شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان کے زیرانتظام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان کے زیرانتظام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح یوم القدس کی مناسبت سے اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی جی سکس ٹو امام بارگاہ سے شروع ہو کر آبپارہ چوک میں ایک جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ آبپارہ چوک میں مقررین نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی نے کی۔ بعد ازاں علامہ عارف واحدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول اتحاد بین المسلمین کے ذریعے آزاد کرا کے رہیں گے۔ یہودیوں کے ہاتھ کاٹ کر دم لیں گے۔ اصل دشمن امریکہ ہے۔ اس موقع پر علامہ اشفاق وحیدی، علامہ قاسم جعفری، علامہ زاہد کاظمی، علامہ عقیل کاظمی، محمد علی واسطی، سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخوندزادہ، سیکرٹری اطلاعات جے ایس او عبداللہ رضا اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 289252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش