QR CodeQR Code

قبلہ اوّل بیت المقدس کی حفاظت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، علماء اہلسنت

3 Aug 2013 15:44

اسلام ٹائمز: مختلف اجتماعات سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے خلاف مسلم حکمراں، او آئی سی اور عرب لیگ متحد ہو کر اپنا موثر کردار ادا کریں ورنہ ان کے وجود کا کو ئی جواز نہیں رہ جاتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع یوم القدس منایا گیا۔ مساجد میں علمائے کرام نے قبلہ اوّل بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قراردادیں منظور کرائیں۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، شاہ عبدالحق قادری و دیگر نے کہا کہ بیت المقدس کی حفاظت مسلمانو ں کی ذمہ داری ہے۔ انبیاء کی سرزمین قبلہ اوّل کی واپسی کیلئے آج مسلمان غیور و بہادر مجاہد اسلام کی تلاش میں ہیں جو انہیں کفر و ظلم کے نظام سے نجات دلا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے خلاف مسلم حکمراں، او آئی سی اور عرب لیگ متحد ہو کر اپنا موثر کردار ادا کریں ورنہ ان کے وجود کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔


خبر کا کوڈ: 289420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/289420/قبلہ-او-ل-بیت-المقدس-کی-حفاظت-مسلمانوں-ذمہ-داری-ہے-علماء-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org