0
Saturday 3 Aug 2013 19:42

صدر زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

صدر زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری ایرانی ہم منصب حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔ نو منتخب ایرانی صدر کے مشیر علی نجفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر استبقال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ صدر زرداری ایرانی ہم منصب حسن روحانی کی اتوار کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر تہران پہنچے ہیں۔ تین روزز دورے کے دوران صدر مملکت ایران کے رہبر اعلؑی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے حسن روحانی کے آئندہ چار سال کیلئے انتخات کی توثیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 289458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش