0
Saturday 3 Aug 2013 14:55

بہاولپور ڈویژن میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس ریلیوں کا انعقاد

بہاولپور ڈویژن میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس ریلیوں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بہاولپور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر ملی تنظمیوں کی جانب سے ڈویژن بھر میں القدس ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے گئے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، لیاقت پور اور اوچ شریف میں قبلہ اول کی آزادی کی خاطر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن سے علماء کرام اور مخلتف سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین کہنا تھا کہ حکیم الامت امام خمینی (رہ) کے حکم پر آزادی فلسطین کیلئے نکالی جانیوالی ریلیاں اس بات کی غماز ہیں کہ انشاء اللہ ایک دن آئیگا جب فلسیطین اور قبل اول اسرائیل کے تسلط سے آزاد ہونگے۔ مظاہروں میں شام میں دہشتگردوں کی جانب سے مقدس مقامات کی بیحرمتی کی بھی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مسلم حکمران اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدام اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 289491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش