0
Sunday 4 Aug 2013 06:07

افغان شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ پر پاکستان کی مذمت

افغان شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ پر پاکستان کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قونصلیٹ جنرل بھی اسی علاقے میں ہے، جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ پاکستانی قونصلیٹ سے مکمل رابطہ میں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس سے ملکر نمٹنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 289534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش