0
Sunday 4 Aug 2013 06:11

علامہ عبدالخالق اسدی کی شیخ منظور اور انکے صاحبزادے کے قتل کے واقعہ کی مذمت

علامہ عبدالخالق اسدی کی شیخ منظور اور انکے صاحبزادے کے قتل کے واقعہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے رحیم یار خان میں شیعہ علماء کونسل بہاولپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور ان کے صاحبزادے حیدر علی کے بیہمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تکفیریوں نے ایک مربتہ پھر شیعیان علی (ع) کیخلاف محاذ کھول دیا ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ میں پنجاب حکومت برابر کی ذمہ دار ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ تکفیریوں کو جنوبی پنجاب میں کھلی چھٹی دے کر پنجاب حکومت نے شیعہ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، ملت جعفریہ ایک جسم کے مانند ہیں، مجلس وحدت مسلمین خانوادہ شہداء کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنے داخلی اتحاد کو مزید فروغ دیں، کیونکہ عالمی سازش کا مقابلہ ایک قوم بن کر کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 289547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش