0
Sunday 4 Aug 2013 16:09

عوام دشمن حکومت سرمایہ داروں کی حمایت سے کھڑی ہے، رضا ربانی

عوام دشمن حکومت سرمایہ داروں کی حمایت سے کھڑی ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹیل میں ڈاﺅن سائزنگ ہوئی تو مزدور سڑکوں پر ہوں گے۔ پاکستان اسٹیل میں افطار ڈنر سے خطاب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت سرمایہ داروں کی حمایت سے کھڑی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں نے بجلی، پیٹرول اور گیس مہنگی کرکے عوام کا خون نچوڑ دیا ہے۔ چاروں صوبوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو بند کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے۔ حکومت نے پہلے کے ای ایس سی کو تباہ کیا اور اب کے ای ایس سی من مانیاں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 289670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش