0
Monday 5 Aug 2013 22:54
تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی کوششیں جاری رہینگی، احمدی نژاد

پاک ایران مشترکہ منصوبے بہت جلد مکمل ہو جائینگے، صدر زرداری

پاک ایران مشترکہ منصوبے بہت جلد مکمل ہو جائینگے، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایران کی طرف سے شروع کئے گئے بڑے مشترکہ منصوبے بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے گفتگو کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ مشترکہ منصوبے جن کے بارے میں صدر احمدی نژاد کے دور میں معاہدے ہوئے تھے، پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر کو پُرامن انتخابات اور اختیارات کی خوش اسلوبی سے منتقلی پر مبارکباد دی، جو ایرانی جمہوریت کی پختگی کا مظہر ہے۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دور میں پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے توقع ظاہر کی کہ نئی قیادت کی طرف سے پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی اور یہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 290074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش