QR CodeQR Code

بگٹی مہاجرین کو آبائی علاقوں میں بسانے کے حکومتی دعوے محض بیانات ثابت ہوئے، طلال بگٹی

5 Aug 2013 23:16

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنیوالے بگٹی قبائل آج بھی ملک کے دیگر علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ سابق آمر پرویز مشرف کے مظالم اور آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں بگٹی قبائل کے افراد کو اپنے آبائی علاقوں میں واپس بسانے کے حکومتی دعوے محض بیانات ثابت ہوئے۔ یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 6 سو بگٹی مہاجرین کو راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر عاصم سنجرانی کے ہمراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں بگٹی قبائل اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرگئے۔ جو آج بھی ملک کے دیگر علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے بار بار بگٹی مہاجرین کی واپسی کے لئے اعلانات کئے۔ مگر وہ حکومتی دعوے محض بیانات ثابت ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 290078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290078/بگٹی-مہاجرین-کو-آبائی-علاقوں-میں-بسانے-کے-حکومتی-دعوے-محض-بیانات-ثابت-ہوئے-طلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org