0
Tuesday 6 Aug 2013 20:14

برسی شہید علامہ عارف الحسینی کا ملک گیر اجتماع 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

برسی شہید علامہ عارف الحسینی کا ملک گیر اجتماع  8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی، فرزند امام خمینی، معروف مذہبی رہنماء اور شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے تحت ملک کے مختلف اضلاع و یونٹس میں تعزیتی اور دعائیہ تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحت علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے مرکزی ملک گیر اجتماع آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان و بیرون ملک سے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے عقیدتمندان لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے۔ اس حوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں، جو برسی کے امور کو دیکھیں گی۔
 
ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شہید علامہ عارف حسینی (رہ ) کی مجالس برسی کے محتلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق تقوی، کراچی کے رہنماء علامہ دیدار جلبانی، علامہ علی انوار، آغا فرخ عباس رضوی اور ڈاکٹر حسن جعفر رضوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر انقلاب کی بازگشت کو دبانے کیلئے امریکی سامراج نے قائد عظیم الشان علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کو ملت پاکستان سے جدا کیا۔ پاکستان کے بزرگ قومی سیاستدان گواہ ہیں کہ آمریت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) نے ہی سکھایا۔ آج اگر شہید قائد حیات ہوتے تو امریکا کے نجس پنجے ہماری مادر وطن کو نہ جکڑے ہوتے۔
 
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی و اجتماعی مسائل کا حل شہید علامہ عارف حسینی (رہ) نے اپنی حیات مبارکہ میں ہی واضح کر دیا تھا۔ انہوں نے بارہا امریکہ کی پاکستان کے خارجہ و داخلہ معاملات میں بڑھتی ہوئی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور امریکی مداخلت کو پاکستان کے مسائل کی جڑ قرار دیتے تھے۔ اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہنا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ یاد رہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو 5 اگست 1988 بروز جمعہ پشاور میں ان کے مدرسہ جامعہ معارف الاسلامیہ میں نماز فجر کے موقع پر اسلام و پاکستان دشمنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قیادت میں ملک و ملت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں۔ آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی شمار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 290352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش