QR CodeQR Code

دنیور، ایس یو سی گلگت ڈویژن کی جانب سے 300 مستحقین میں راشن کی تقسیم

6 Aug 2013 23:48

اسلام ٹائمز: اس حوالے سے خصوصی تقریب مرکزی جامع مسجد امامیہ دنیور گلگت میں منعقد ہوئی، ڈویژنل صدر ایس یو سی گلگت علامہ شیخ مرزا علی نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان، گلگت ڈویژن کے زیراہتمام دنیور میں 300 مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب مرکزی جامع مسجد دنیور میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن شیخ مرزا علی نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزے فرض ہونے کا فلسفہ یہ بھی ہے کہ معاشرے کے نادار اور غریب افراد کا احساس پیدا ہو اور اسلام کے سنہرے اصولوں کی پاسداری سے ہی سالم معاشرہ ہمیں دستیاب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں عدم توازن پایا جاتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ثروت مند افراد اپنے حصے میں شامل فقرا کا حق ادا نہیں کر رہے ہیں، جس کے سبب غربت کی سطح بڑھتی جا رہی ہے۔ تقریب سے شیعہ علماء کونسل کے راہنما شیخ سلمان محمدی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں تین سو مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 290388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290388/دنیور-ایس-یو-سی-گلگت-ڈویژن-کی-جانب-سے-300-مستحقین-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org