QR CodeQR Code

پشاور، ایک دن عید منانے کیلئے ’’قومی عید یکجہتی کانفرنس‘‘ کا انعقاد

7 Aug 2013 13:43

اسلام ٹائمز: مقررین نے ایک دن عید کرنے کی ضرورت پر زور ڈالتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اس حوالے سے معاملات طے کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم کاررواں کے زیر اہتمام ایک دن عید منانے کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں قومی عید یکجہتی کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشور حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی تنظیم کاررواں کے سربراہ خالد ایوب نے کی۔ جبکہ اس کے علاوہ منہاج القرآن کے رہنماء شاکر اللہ، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، مسلم ہینڈز کے رہنماء رحیم اللہ، علماء کونسل کے رہنماء محمد لعل بہادر، تحریک منہاج القرآن پشاور کے سربراہ شبیر گیلانی، رویت ہلال کمیٹی پشاور کے سابق رکن علامہ فخر الحسن کراروی اور رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے ایک دن عید کرنے کی ضرورت پر زور ڈالتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اس حوالے سے معاملات طے کئے جائیں۔ 


خبر کا کوڈ: 290514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290514/پشاور-ایک-دن-عید-منانے-کیلئے-قومی-یکجہتی-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org