0
Wednesday 7 Aug 2013 14:37

شہید قائد نے امام خمینی (رہ) کا روحانی فرزند ہونیکا حق ادا کیا، علامہ عارف واحدی

شہید قائد نے امام خمینی (رہ) کا روحانی فرزند ہونیکا حق ادا کیا، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے کم مدت میں شیعیان پاکستان کو نئی سوچ دی، اپنی فکر انگیز قیادت کی بدولت دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور تشیع کے وقار کو بلند کیا۔ انھوں نے پاکستان میں بسنے والے شیعیان حیدر کرار (ع) کو سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا، اس سے پہلے اہل تشیع کا پاکستانی سیاست میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انھوں نے امام خمینی (رہ) کا روحانی فرزند ہونے کا حق ادا کیا، اسی وجہ سے جب انکی شہادت ہوئی تو امام خمینی (رہ) نے کہا کہ میرا بیٹا آج اس دنیا سے چلا گیا ہے۔

شہید علامہ عارف حسینی جب تک زندہ تھے انھوں نے ملت تشیع کی پاکستان میں جو ایک جماعت کی صورت میں عمارت کھڑی تھی اسکو مزید بلندیوں تک لے گئے، انھوں نے صرف پاکستان کے شیعہ کے لیے کام نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس ملک میں بسنے والے تمام مظلومین کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے، دشمن انکی مدبرانہ قیادت سے خوفزدہ تھا، اسی لیے اس نے انکو شہید کروا دیا۔ انکی شہادت کے بعد علامہ ساجد علی نقوی نے اس قیادت کو سنبھالا تو اس وقت کا ڈکٹیٹر شیعہ مخالفین کو فنڈز دے کر ہمارے خلاف مذموم پروپیگنڈہ کر رہا تھا اور دشمنان اسلام کو ہمارے خلاف مضبوط کر رہا تھا لیکن انھوں نے مدبرانہ قیادت سے ان تمام حالات کا احسن طریقے سے مقابلہ کیا۔

حالیہ الیکشن میں علامہ ساجد علی نقوی کی کامیاب حکمت عملی کے سبب آج تکفیری گروہ جو اس ملک کے امن و امان کے لیے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، کو ملک کی تمام اسمبلیوں سے باہر کر دیا اور انکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ متحدہ مجلس عمل ہو یا ملی یکجہتی کونسل ہو، انکو ہر محاذ پر تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ٹیکسلا میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیگر مقررین میں علامہ امیر حسین جعفری، علامہ عمران عباس کاظمی، علامہ احسان علی اتحادی، علامہ سید شاہ عباس موسوی بلتستانی، علامہ فرحت جوادی، مولانا چراغ علی اور ناصر انقلابی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 290563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش