0
Wednesday 7 Aug 2013 15:08

لائن آف کنٹرول کشیدگی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا شدید احتجاج

لائن آف کنٹرول کشیدگی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ پاکستان نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا اور سیز فائر کے معاہدے پر کاربند رہنے کا عزم بھی دہرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پیش آئے واقعات پر پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاکستانی ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کی، اور گذشتہ روز پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا، پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے یہ عزم دہرایا کہ پاکستان سیز فائر معاہدے پر کاربند ہے۔
 
گذشتہ روز پانڈو سیکٹر کے قریب کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی شدید زخمی ہوگئے، پانڈو سیکٹر میں فائرنگ کا واقعہ بھارت کے اس الزام کے بعد پیش آیا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں اس کے پانچ فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، پاکستانی دفتر خارجہ اور فوجی حکام نے واضح طور پر کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ اس واقعے کو جواز بنا کر بھارتی جنتا پارٹی بھارتی پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات منسوخ کرانے کیلیے سرگرم ہوگئی ہے، یہ ملاقات آیندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس پر متوقع ہے، ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے حالیہ کشیدگی کے باجود نواز شریف اور من موہن سنگھ کی ملاقات شیڈول کے مطابق ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 290595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش