QR CodeQR Code

30 اگست کے بعد عوام کو لازماً تبدیلی نظر آئے گی، پرویز خٹک

7 Aug 2013 16:04

اسلام ٹائمز: معزز مہمان نے خیبرپختوںخوا میں حکومت بنانے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارکباد دی اور انہیں اصفہان اور شیراز کے گورنر کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختوںخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمسایہ برادر ملک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کے عوام صدیوں سے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں منسلک چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش دند سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اعلیٰ صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ معزز مہمان نے خیبرپختوںخوا میں حکومت بنانے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارکباد دی اور انہیں اصفہان اور شیراز کے گورنر کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ ایرانی سفارت کار نے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایرانی عوام میں بھی بے حد مقبول جماعت ہے۔ حالیہ انتخابات میں اس جماعت کی کامیابی کو ایرانی میڈیا میں بھر پور پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ایران ہمارا سب سے پرانا دوست و ہمسایہ ملک ہے۔


خبر کا کوڈ: 290633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290633/30-اگست-کے-بعد-عوام-کو-لازما-تبدیلی-نظر-آئے-گی-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org