0
Wednesday 7 Aug 2013 18:53

نئی دلی، مشتعل بھارتی مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمشن پر دھاوا، پاکستان کیخلاف شدید نعرہ بازی

نئی دلی، مشتعل بھارتی مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمشن پر دھاوا، پاکستان کیخلاف شدید نعرہ بازی
اسلام ٹائمز۔ نئی دلی میں کانگریس جماعت کے کارکنوں نے پاکستان ہائی کمشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے دفتر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں 100 کے قریب افراد پاکستان ہائی کمشن کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ مظاہرین وزیراعظم من موہن سنگھ سے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ بھارت نے پاکستان پر اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے واقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعے پر پاکستان سے وضاحت مانگی ہے، جس کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ پاک بھارت مسائل ایک دن میں ختم نہیں ہوسکتے۔ کنٹرول لائن پر کشدیدگی کے واقعات امن کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق نئی دلی میں بھارتی حکمران جماعت کے کارندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا، پرتشدد مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کو واٹرکینن کا استعمال کرنا پڑا، بھارتی مظاہرین نے وزیراعظم من موہن سنگھ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ نواز شریف سے ملاقات منسوخ کریں، بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے یوتھ ونگ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا، حملہ آور سینکڑوں کی تعداد میں تھے، جنہیں روکنے کے لیے پولیس کو ایکشن لینا پڑا، اور بپھرے ہوئے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا ۔ 
ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا وفد آج وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرے گا، اور وزیراعظم پر زور دیا جائے گا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات نہ کریں، تاہم حکمران جماعت کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف من موہن ملاقات منسوخ نہیں ہوگی اور دونوں وزرائے اعظم کی میٹنگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 290669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش