QR CodeQR Code

گلگت میں آپریشن کی باتیں کرنے والے پہلے سانحہ لولوسر اور کوہستان کے مجرمین کو گرفتار کریں، رضی الدین

7 Aug 2013 20:35

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل ملزمان کو جیلوں سے فرار کرا کر امن پسند شہریوں کیخلاف آپریشن کی بات کرنا سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید رضی الدین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت میں آپریشن کی بات کرنے والے سانحہ لولو سر، چلاس اور کوہستان میں مارے گئے بےگناہ لوگوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ سید رضی الدین رضوی نے گلگت بلتستان سے جاری کئے گئے بیان میں گلگت بلتستان میں آپریشن کی باتیں کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سانحات کے ذمہ دار آزاد پھر رہے ہیں، ہائی پروفائل ملزمان کو جیلوں سے فرار کرا کر امن پسند شہریوں کیخلاف آپریشن کی بات کرنا سازش ہے۔ پہلے سانحہ لولوسر، چلاس اور کوہستان میں بےگناہ لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان واقعات کے ذمہ دار آزاد ہیں ایسی باتوں سے حالات خراب ہوں گے ہم گلگت بلتستان کے حالات خراب ہونے ہرگز نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 290700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290700/گلگت-میں-آپریشن-کی-باتیں-کرنے-والے-پہلے-سانحہ-لولوسر-اور-کوہستان-کے-مجرمین-کو-گرفتار-کریں-رضی-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org