QR CodeQR Code

ملک بھر میں ایک ہی دن عید کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کوششیں تیز کر دیں

7 Aug 2013 23:28

اسلام ٹائمز: سردار یوسف کا کہنا ہے کہ زونل کمیٹی کے نمائندے مسجد قاسم خان کے اجلاس میں بھیجے جائیں جبکہ مسجد قاسم خان کے نمائندے زونل کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کو فون کیا اور انہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دیر تک جاری رکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس دیر تک جاری رہنے سے خیبر پختونخوا کی شہادتیں موصول ہوسکیں گی، سردار یوسف نے خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمٰن سے بھی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ زونل کمیٹی کے نمائندوں کو مسجد قاسم خان کے اجلاس میں بھیجا جائے جبکہ مسجد قاسم خان کے نمائندے زونل کمیٹی کے اجلاس میں شریک کئے جائیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے نامزدہ کردہ 2 علمائے کرام مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں بطور مبصر شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 290720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290720/ملک-بھر-میں-ایک-ہی-دن-عید-کیلئے-وفاقی-وزیر-مذہبی-امور-نے-کوششیں-تیز-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org