0
Wednesday 7 Aug 2013 23:57

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی موجودگی سے امن و امان اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی موجودگی سے امن و امان اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی مسلسل موجودگی سے صوبے میں امن و امان اور عوام کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ صوبائی حکومت افغان مہاجرین کی باعزت اور باوقار واپسی کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار یو این ایچ سی آر کے سربراہ جیکسن فرینکوین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی کوششیں کی جارہی ہیں، خصوصاً جلوزئی کیمپ میں افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ جلوزئی کیمپ ضلع نوشہرہ میں واقع ہے اس لئے وہ لوگوں کے مسائل اور تکالیف سے بخوبی واقف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ معاشی مہاجرین بھی مقیم ہیں، جن کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کرنے کی ضرورت ہے۔

یو این ایچ سی آر کے وفد نے بتایا کہ اُن کا ادارہ دیگر بین الاقوامی اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایسے مہاجرین کا ڈیٹا ا کٹھا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے سوال اُٹھایا گیا کہ یو این ایچ سی آر کی طرف سے پہلے بھی کئی بار افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا گیا ہے لیکن وہ پھر واپس آجاتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ یہ بات اُس وقت ممکن ہو سکتی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے مابین بارڈ کو کنٹرول کیا جائے جو وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں یو این ایچ سی آر کے جیکس فرینکوین نے خیبر پختونخو اکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران اُنہیں خوبصورت چاقو کا ایک تحفہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تحفے کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اُن کا ساری زندگی چاقو یا بندوق سے کوئی واسطہ نہیں رہا ہے تاہم وہ اس تحفے پر یو این ایچ سی آر کے شکر گزار ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے بھی معزز مہمان کو صوبائی حکومت کا سو ینئر پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 290721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش