0
Thursday 8 Aug 2013 00:28

بیگناہ مسافروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سزاء دی جائے، علی مدد جتک

بیگناہ مسافروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سزاء دی جائے، علی مدد جتک

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابقہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے بولان میں نہتے اور مظلوم مسافروں کے قتل عام کو اسلامی اور بلوچی روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مظلوم اور نہتے مسافروں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بولان میں پیش آنے والا واقعہ بدترین دہشتگردی ہے۔ صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انسانیت دشمن عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلائے۔ چند مُٹھی بھر عناصر بلوچستان کے حالات خراب کر رہے ہیں اور صوبے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی مذہب یا قومیت میں بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت ہرگز نہیں۔ اس طرح گھناؤنے واقعات میں ملوث عناصر کسی مذہب یا قوم کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔ یہ صرف اپنی ذات کیلئے ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 290739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش