0
Thursday 8 Aug 2013 13:45

کنٹرول لائن کشیدگی، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کنٹرول لائن کشیدگی، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کنٹرول لائن کے معاملے پر وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور بیان بازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے علاوہ اعلٰی عسکری اور سکیورٹی حکام بھی شریک ہونگے۔ وزیراعظم کو کنٹرول لائن پر مبینہ واقعہ کے حوالے سے بھارتی الزامات پر بریفنگ دی جائے گی۔  

دریں اثناء وزیراعظم نے چاروں صوبائی حکومتوں سے عید کا سکیورٹی پلان بھی طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں عید اور چاند رات پر سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کریں اور جہاں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی ضرورت ہو، اس بارے میں اطلاع دی جائے۔ وزیر اعظم کی جانب سے مارکیٹوں، عیدگاہوں اور جیلوں کے لئے بھی ہر ممکن سکیورٹی اقدام کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیلوں کے لئے عید کی چھٹیوں پر بھی سخت ترین سکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 290859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش