0
Thursday 8 Aug 2013 15:13

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، عید کل ہوگی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج کراچی میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پنجاب میں 50 فیصد جبکہ بلوچستان اور سندھ میں چاند کی رویت کے 100 فیصد امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل بروز جمعہ عید کا قوی امکان ہے۔ مرکزی کمیٹی کے ساتھ ساتھ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی مسجد قاسم خان میں اجلاس بلالیا ہے، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 290888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش