0
Thursday 8 Aug 2013 16:15

جے یو آئی ایف عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی

جے یو آئی ایف عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی نے ڈان اخبار کو بتایا کہ مولانا، عمران خان کو ان کے سوالیہ ‘ اخلاقی کردار’ کی بنا پر کورٹ سے رجوع کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ وہ پارلیمینٹیرین اور قومی لیڈر بننے کے قابل نہیں۔ یہ قدم پی ٹی آئی سربراہ کے اس اعلان کے بعد اُٹھایا گیا ہے جس میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انہیں یہودی ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔ عمران خان نے مولانا کو امریکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان الزامات کو عدالت میں ثابت کریں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور کسی بھی عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم عدالت کے سامنے کہیں گے کہ یہ ( عمران خان) اپنے ‘ کمزور اخلاقی معیارات’ کے تحت قومی لیڈر اور پارلیمینٹیرین بننے کے قابل نہیں،’ جے یو آئی ایف کے ترجمان نے مولانا کے الفاظ دہرائے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی رہنماؤں کے کرداروں کوکےمعاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لبرل اور قدرے آزاد معاشرہ ہونے کے باوجود مغرب نے عشروں قبل اخلاقی معیارات قائم کئے اور گزشتہ بیس سال میں برطانیہ کے دس وزیروں نے اخلاقی معاملات پر استغفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دو سابق صدارتی امیدوار اخلاقی معاملات پر صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ ترجمان نے عمران خان کی نسبت سے 10 سال پہلے کے سیتا وائٹ کیس کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ لاس اینجلس عدالت کے حکم پر اب تک اپنی ‘ ناجائز بیٹی ‘ کے اخراجات اُٹھارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 290910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش