QR CodeQR Code

مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے انتقال پر متحدہ علماء محاذ کی تعزیت

8 Aug 2013 18:36

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و شخصیات نے کہا کہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کی نظام مصطفی (ص) کے نفاذ اور مقام مصطفی (ص) کے تحفظ کیلئے جدوجہد خواتین کیلئے مثالی نمونہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی، صدر علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محمد شکیل قاسمی و دیگر نے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی ہمشیرہ، مبلغ اسلام علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی کی صاحبزادی اور سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی اور جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے رہنماء علامہ دلاور رحمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کی نظام مصطفی (ص) کے نفاذ اور مقام مصطفی (ص) کے تحفظ کیلئے جدوجہد خواتین کیلئے مثالی نمونہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 290950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290950/مولانا-شاہ-احمد-نورانی-کی-ہمشیرہ-ڈاکٹر-فریدہ-صدیقی-کے-انتقال-پر-متحدہ-علماء-محاذ-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org