QR CodeQR Code

کوئٹہ شہر میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا، سید محمد رضا

8 Aug 2013 23:40

اسلام ٹائمز: رکن بلوچستان اسمبلی کا ایک بیان میں‌ کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر ملک بھر اور بالخصوص کوئٹہ شہر کو اس بدترین صورتحال سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کوئٹہ میں خودکش دھماکہ میں ڈی آئی جی فیاض سنبل سمیت دیگر تمام پولیس اہلکاروں کی شہادت پردلی تعزیت پیش کی اور جہادی دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں پولیس فورس اور شہداء کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہم پاکستان کی ریاست اور بالخصوص عسکرِی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تکفیری جہادیوں کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن مشترکہ ہے اور جتنی جلدی اس بات کا ادراک کیا جائے اتنا بہتر ہے۔ ورنہ یہ سلسلہ چلتا رہیگا اور پاکستان کو مزید نقصان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 291009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291009/کوئٹہ-شہر-میں-کوئی-بھی-محفوظ-نہیں-رہا-سید-محمد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org