0
Thursday 8 Aug 2013 23:38

کوئٹہ دھماکہ، مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کو شہید کرکے اسلام کی کونسی خدمت کی گئی، اسفند یار

کوئٹہ دھماکہ، مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کو شہید کرکے اسلام کی کونسی خدمت کی گئی، اسفند یار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر رہنماوں نے کوئٹہ دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے مذمتی بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر انسانیت دشمن عناصر کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار پر مسلمانوں کو شہید کرکے اسلام کی کون سے خدمت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء ارباب خضر حیات نے بھی کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
خبر کا کوڈ : 291014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش