QR CodeQR Code

پوری قوم فرقہ واریت اور عدم برداشت مکمل طور پر ختم کرنے کے عہد کی تجدید کرے، آصف زرداری

9 Aug 2013 01:19

اسلام ٹائمز: عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر معاشرے کے ان لوگوں کو بھی خوشیوں کا حصہ بنائیں جو کسی نہ کسی وجہ سے عید کی خوشیوں سے مستفید نہیں ہوسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عیدالفطر اور جمہوری عمل کی تکمیل پر قوم دوہری مبارکباد کی مستحق ہے۔ پوری قوم فرقہ واریت اور عدم برداشت مکمل طور پر ختم کرنے کے عہد کی تجدید کرے۔ عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ مبارک موقع ایسے وقت پر نصیب ہو رہا ہے جب قوم نے جمہوریت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل طے کیا اور ایک جمہوری دور کی تکمیل کے بعد نئے جمہوری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ جمہوری عمل کی تکمیل قوم کی بڑی اور اہم فتح ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر معاشرے کے ان لوگوں کو بھی خوشیوں کا حصہ بنائیں جو کسی نہ کسی وجہ سے عید کی خوشیوں سے مستفید نہیں ہوسکتے۔ ساتھ ہی ساتھ ان بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جن پر دہشت گردوں کے لگائے گئے زخم ابھی تازہ ہیں۔ عید کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اس عہد کی تجدید کرے کہ فرقہ واریت اور عدم برداشت مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 291021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291021/پوری-قوم-فرقہ-واریت-اور-عدم-برداشت-مکمل-طور-پر-ختم-کرنے-کے-عہد-کی-تجدید-کرے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org