0
Saturday 10 Aug 2013 05:59

دفتر خارجہ نے دہلی سے لاہور آنیوالی دوستی بس کو امرتسر میں روکے جانے کو افسوسناک قرار دیدیا

دفتر خارجہ نے دہلی سے لاہور آنیوالی دوستی بس کو امرتسر میں روکے جانے کو افسوسناک قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے دہلی سے لاہور آنے والی دوستی بس کو امرتسر میں روکے جانے کو افسوسناک قرار دیدیا ہے، اعزاز احمد چوہدری کہتے ہيں کہ بھارتی حکومت دوستی بس کی سکيورٹی يقينی بنائے، بھارت کے ساتھ معنی خيز مذاکرات چاہتے ہیں۔ پاک بھارت دوستی بس کو امرتسر ميں روکنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ بس کو روکنا افسوس ناک ہے، بھارت میں دوستی بس کی سکیورٹی بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے، دوستی بس کے مسافروں کی سکيورٹی يقينی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے اور کشيدگی ختم کرنے کیلئے دونوں حکومتوں کو ايک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معنی خيز مذاکرات چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 291202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش