0
Saturday 10 Aug 2013 22:07

داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کی حوالگی تک پاکستان سے مذاکرات نہ کئے جائیں، بی جے پی کا مطالبہ

داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کی حوالگی تک پاکستان سے مذاکرات نہ کئے جائیں، بی جے پی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہاء پسند جماعت بی جے پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پاکستان داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہیں کرتا اس وقت تک اسلام آباد سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو ملک میں پناہ دے رکھی ہے۔ بی جے بی کے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پر دباؤ بڑھائے اور حکومت پاکستان سے اس وقت تک مذاکرات نہ کئے جائیں جب تک وہ داؤد ابراہیم اورحافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہ کردے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اگست کو لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگایا تھا، اس واقعے کے بعد بی جے پی دیگر انتہاء پسند جماعتوں اور بھارتی میڈیا نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف مظاہروں پر اکسایا جس کے بعد کانگریس کے کارکنوں اور دیگر انتہاء پسند ہندو جماعتوں نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی جب کہ ہندو انتہاء پسندوں نے امرتسر سے لاہور آنے والی دوستی بس کو بھی روک کر پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پارلیمنٹ میں فائرنگ کے واقعے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پہلے کہا کہ واقعے کے پیچھے پاکستان کا نہیں عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے جس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بی جے پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اے کے انتھونی کو آڑے ہاتھوں لیا تو وزیر موصوف بھی اپنے بیان سے مکر گئے اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر ہی لگا ڈالا۔
خبر کا کوڈ : 291305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش