0
Saturday 10 Aug 2013 23:33

پشاور، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

پشاور، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ ناکے پر نہیں رکا، اور گاڑی کو ریورز کر کے دوسرے راستے سے فرار کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے اتر کر پیدل فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران وہ مارا گیا۔ نعش ایل آر ایچ منتقل کر دی گئی ہے۔ تاہم دوسری جانب تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 291317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش