QR CodeQR Code

سیالکوٹ سیکٹر میں‌ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا بھرپور جواب

11 Aug 2013 12:19

اسلام ٹائمز: چند روز میں بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ آج صبح بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، جس میں بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھرپور جوابی وار کیا، جس سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے، چند روز میں بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 291413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291413/سیالکوٹ-سیکٹر-میں-بھارتی-فوج-کی-بلااشتعال-فائرنگ-چناب-رینجرز-کا-بھرپور-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org