0
Sunday 11 Aug 2013 16:42

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 شدت پسند ہلاک

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 شدت پسند ہلاک

اسلام ٹائمز۔ ایف سی ترجمان اسپلنجی کے مقام پر قریبی پہاڑوں سے نامعلوم مسلح افراد جن کی تعداد 6 سے آٹھ بتائی جاتی ہے نے اس وقت چیک پوسٹ پر حملہ کیا جب ایف سی اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق بھاگنے والے حملہ آوروں کے تعاقب میں فورسز کو روانہ کر دیا گیا جبکہ مارے جانے والے حملہ آوروں سے ایک ڈیٹونیٹر، ایک شارٹ مشین گن، 5 راؤنڈز، رائفلیں بڑی تعداد میں گولیاں دو موبائل فونز اور 4 سمیں برآمد کرلی گئیں۔ مارے جانے والے حملہ آوروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مستونگ منتقل کرکے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 291463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش