0
Monday 12 Aug 2013 00:25

مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، پرویز خٹک

مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مخالفین ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسی لئے ضمنی انتخابات میں اتحاد بنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ فضل الرحمان قوم کو بتائیں انہوں نے اتنی جائیداد اور گاڑیاں کیسے بنائیں۔ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے خلاف سینکڑوں درخواستیں ملی ہیں، جو احتساب کمیشن کے حوالے کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اسی لئے ضمنی انتخاب میں اتحاد بنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 291543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش