0
Monday 12 Aug 2013 12:22

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں طالبان کا حملہ، 3 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں طالبان کا حملہ، 3 امریکی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا میں طالبان کے حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ نیٹو حکام کے مطابق 3 امریکی فوجی قتل کر دیئے گئے۔ نیٹو اور اسرائیلی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبے پکتیا میں امریکی فوج کا قافلہ گزر رہا تھا کہ طالبان نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کی اور راکٹ برسائے، جس کے سبب ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور 3 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔ نیٹو فوجیوں کی اگست کے دوران یہ پہلی ہلاکت ہے۔
 ادھر غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں پیش آیا ہے۔ تینوں فوجی نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی انٹرنیشل سیکورٹی اسسٹنس فورس، ایساف، کا حصہ تھے۔ افغانستان میں رواں سال اب تک سو سے زیادہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً اسی امریکی ہیں۔ ایساف میں اس وقت پچاس ممالک کے فوجی شامل ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 291592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش