0
Monday 12 Aug 2013 13:13

پشاور، یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں

پشاور، یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز کا جشن آزادی منانے کے لئے پشاور کے اکثر بازاروں میں قومی پرچموں کی دکانیں سج گئی ہیں۔ قصہ خوانی سمیت اندرون شہر، چارسدہ روڈ، یونیورسٹی ٹاوٴن، صدر اور دیگر کئی مقامات پر قومی پرچم، بیجز، ربن اور جھنڈیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ مادر وطن کا جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کے لئے بچے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ اور 14 اگست کے لئے خریداری میں مصروف ہیں۔ نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر قومی پرچم لگا رکھے ہیں، جبکہ عوام نے گھروں کی چھتوں پر بھی جھنڈے لگا دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 291618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش