QR CodeQR Code

جنگ اور کشیدگی پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں، شاہ محمود قریشی

12 Aug 2013 13:57

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ایل او سی کے معاملہ پر ان کی جماعت سے مشاورت مانگی گئی تو ملکی سالمیت کے لئے وہ ضرور حکومت کو مشورہ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایل او سی کے معاملہ پر بھارت کی جانب سے موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو دونوں ممالک کے مابین نیو یارک میں ہونے والی کانفرنس بے معنی ہو گی۔ جنگ اور حالات میں کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملتان کے علاقہ بھٹہ کالونی میں عید ملن پارٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ایل او سی کے معاملہ پر ان کی جماعت سے مشاورت مانگی گئی تو ملکی سالمیت کے لئے وہ ضرور حکومت کو مشورہ دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان ہاٹ لائن موجود ہے اس کے باوجود کشیدگی بامعنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں کے پاس پہلا غیر ملکی وفد آئی ایم ایف کا پہنچا۔ اس لئے موجودہ حکومت نے بجلی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 291657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291657/جنگ-اور-کشیدگی-پاکستان-بھارت-دونوں-کے-مفاد-میں-نہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org