0
Tuesday 13 Aug 2013 10:05

8 شوال کو یوم سیاہ کے بطور منایا جائے، مولانا یعسوب عباس

8 شوال کو یوم سیاہ کے بطور منایا جائے، مولانا یعسوب عباس
اسلام ٹائمز۔ مولانا یعسوب عباس نے جنت البقیع کی شہادت کی برسی کے موقع پر 8 شوال مطابق 21 اگست کو مومنین سے یوم سیاہ کی اپیل کی ہے، لکھنو انڈیا سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اسلامی ملک کہنا غلط ہے کیونکہ وہاں خانوادہ رسول اہلبیت (ع) کی قبروں پر سایہ بھی نہیں ہے جبکہ سعودی حکمران بڑے بڑے عالیشان محلات میں رہتے ہیں، مولانا یعسوب نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کے موقع پر وہابی ایجنٹوں نے جنت البقیع کے انہدام کی سچائی سے انکار کیا، سعودی حکمرانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ جس طرح رسول (ص) کا کلمہ پڑھتے ہیں انکی بیٹی اور انکے کنبے کے لوگوں کی قبروں پر بنے روضوں کو آل سعود نے شہید کر دیا، انہوں نے کہا کہ انکا مظاہرہ سعودی حکومت کی شدت پسندی، دل آزاری، مذہبی پالیسی کے خلاف ہوگا کیونکہ سعودی حکومت نے 68 سال پہلے جنت البقیع کو شہید کرکے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک شام میں بھی حضرت زینب (س) کے مزار اور رسول اللہ (ص) کے صحابیوں کی قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے، مولانا یعسوب نے اپیل کی کے 8 شوال 21 اگست بروز جمعہ کو مومنین یوم سیاہ منائیں اور اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لگائیں، ہاتھ میں کالی پٹی باندھیں اور سیاہ لباس پہن کر 12 بجے دن، شہید اسمارک لکھنو پر جمع ہو کر سعودی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 291692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش