QR CodeQR Code

جلد ہی ناراض قوم پرستوں اور مزاحمت کاروں سے بات چیت کی جائیگی، ڈاکٹر عبدالمالک

13 Aug 2013 00:00

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سی ایم ایچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی‌ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ہے۔ بات چیت کے ذریعے ہی مسئلہ کا حل نکلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جلد ہی ناراض قوم پرستوں اور مزاحمت کاروں سے بات چیت کی جائے گی۔ کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اس وقت جنگی ماحول سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات عید کے روز خودکش حملہ میں زخمی ہونے والوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ہے، بات چیت کے ذریعے ہی مسئلہ کا حل نکلے گا۔ کوئٹہ میں دہشتگردی کو ختم کریں گے۔ پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ خودکش حملہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مالی امداد کی جائے گی اور زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 291752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291752/جلد-ہی-ناراض-قوم-پرستوں-اور-مزاحمت-کاروں-سے-بات-چیت-کی-جائیگی-ڈاکٹر-عبدالمالک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org