QR CodeQR Code

ایل او سی پر ایک بار پھر فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج، انڈین ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ میں دوبارہ طلبی

13 Aug 2013 00:06

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو طے شدہ عسکری میکنزم کے ذریعے کم کرنا چاہیے۔ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ رابطوں کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے احتجاجاً بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے گذشتہ چند روز میں سیز فائر کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ 
اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو طے شدہ عسکری میکنزم کے ذریعے کم کرنا چاہیے۔ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ رابطوں کی ضرورت ہے۔ دفتر خارجہ نے اس عظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تعمیری، بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے کہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں اور بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 291822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291822/ایل-او-سی-پر-ایک-بار-پھر-فائرنگ-پاکستان-کا-شدید-احتجاج-انڈین-ڈپٹی-کمشنر-کی-دفتر-خارجہ-میں-دوبارہ-طلبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org