0
Monday 12 Aug 2013 23:53

بھارتی فوج کی ناروال کے جکوال سیکٹر میں فائرنگ کا ایک اور تازہ واقعہ

بھارتی فوج کی ناروال کے جکوال سیکٹر میں فائرنگ کا ایک اور تازہ واقعہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن کو ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا ہے۔ ناروال کے جکوال سیکٹر میں کچھ دیر پہلے بھی فائرنگ کی گئی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں چپ کرا دی گئیں۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سات روز میں آج دوسری بار وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارت سے پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ چند روز میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر کے مختلف علاقوں چڑی کوٹ، ستوال اور بٹل میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب کارروائی کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے نئی دہلی میں واقع دفاتر کو دھمکیاں دی گئی ہیں، جس پر بھارت سے پی آئی اے دفاتر کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالیہ واقعات بتا رہے ہیں کہ دشمن پاکستان کو سیڈویچ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں امریکہ براہ راست ملوث ہے، ایک طرف افغان سرحد غیر محفوظ ہے اور آئے روز واقعات کا سلسلہ جاری ہے تو اب بھارت بھی پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 291837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش