0
Tuesday 13 Aug 2013 11:16

ملٹری اور سول بیوروکریسی پر انحصار نہ کیا جائے، رضا ربانی

ملٹری اور سول بیوروکریسی پر انحصار نہ کیا جائے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بنائی جانے والی قومی پالیسی کیلئے ملٹری اور سول بیوروکریسی پر انحصار نہ کیا جائے۔ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی پالیسی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز بھی زیر غور لائی جائیں۔ پالیسی کے لیے ملٹری اور سول بیوروکریسی پر انحصار کی ضرورت نہیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدوں کی صورت حال سے قومی سطح پر نمٹا جائے کیونکہ یہ وفاق کی بقا کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلٰی کو بھی شریک کیا جائے۔


خبر کا کوڈ : 291852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش