0
Tuesday 13 Aug 2013 08:52

بھارتی جارحیت کے خلاف ریاست گیر یوم سیاہ

بھارتی جارحیت کے خلاف ریاست گیر یوم سیاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بیرون ملک تارکین وطن نے بھارتی جارحیت کے خلاف دی جانے والی کال پر احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ ان احتجاجی ریلیوں میں لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، مقبوضہ کشمیر میں مساجد کی بے حرمتی، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہا پسند ہندئوں کے حملے پر بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور بھارت کو برصغیر کا امن برباد کرنے سے باز رکھے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں سنٹرل پریس کلب مظفرآباد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ وزیراطلاعات سید باز ل علی نقوی، ممبرکشمیرکونسل رفاقت اعوان، اے پی ایچ ڈی کے رہنما مشتاق السلام، چیئرمین ایم ڈی اے اس حبیب اعوان، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر، شوکت جاوید میر سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء اقوام متحدہ کے ابزرور مشن پہنچے جہاں وزیراعظم آزادکشمیر نے اقوام متحدہ کے آبزرورمشن کو احتجاجی یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو بھارتی جارحیت سے محفوظ بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوں کو بھارتی مظالم سے محفوظ بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ابزرورمشن کو متحرک اور فعال بنائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالہ سے اپنی قراردادوں کو عملی جامعہ پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور بھارت کو دنیا کا امن تباہ کرنے سے باز رکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی مہذب اقوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی فوراً بند کروائیں۔ بھارت کو طاقت کے ذریعے ریاست جموں وکشمیر کی عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 291857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش