QR CodeQR Code

دہشتگردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، قومی سکیورٹی پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی جائے، نواز شریف

13 Aug 2013 13:31

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ اسلام آباد کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، تاہم ملک میں دیرپا امن کیلئے سب کو ملکر کوششیں کرنا ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، دہشتگردی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، قیام امن کے لئے سب کو مل کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزارت داخلہ اسلام آباد میں دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکرٹری داخلہ قمر زمان چوہدری نے انسداد دہشتگردی کی قومی پالیسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ اجتماعی مسئلہ ہے، جس پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے، تاہم ملک میں دیرپا امن کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سکیورٹی پالیسی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبوں سے مشاورت کو مزید موٴثر بنایا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کو نئی قومی سکیورٹی پالیسی پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبوں سے مشاورت کو مزید موٴثر بنایا جائے اور سکیورٹی ادارے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کو آرڈی نیشن کو مزید مربوط بنائیں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 291980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291980/دہشتگردی-کسی-ایک-علاقے-کا-مسئلہ-نہیں-قومی-سکیورٹی-پالیسی-صوبوں-کی-مشاورت-سے-بنائی-جائے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org