1
0
Wednesday 14 Aug 2013 01:30
دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے

اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، دہشتگردی کیخلاف جھکنا راہ حل نہیں، جنرل کیانی

اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، دہشتگردی کیخلاف جھکنا راہ حل نہیں، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نہ بحیثیت قوم ناکام تھے اور نہ ہوں گے۔ قوم اور ملک کے لیے ایک ہوکر سوچنا ہوگا۔ جب تک پوری قوم خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد نہیں ہوتی، ان پر قابو پانا مشکل ہے۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اس جدوجہد کے لیے ہر ادارے کو کوشش کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملٹری اکیڈمی کاکول میں یوم آزادی کی پروقار تقریب اور شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں تمام تر خدشات کے باوجود عوام نے باہر نکل کر ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے ایک حکمت عملی پر متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والے قوم کا جذبہ نہیں جانتے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ہمیں مذہبی، علاقائی اور تعصیبات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔ پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی پر  دو رائے ہوسکتی ہیں لیکن ان کے سامنے جھکنا حل نہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں یوم آزادی کی پریڈ کے موقعہ پر آرمی چیف جنرل کیانی نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قوم کے اتحاد کے بغیر بحرانوں پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کرنے والے قوم کے عزم سے انجان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح ملک اور قوم کا مفاد ہونا چاہئے، ملک اور قوم کے لئے ایک ہوکر سوچنا ہوگا، انشائاللہ راستے خود آسان ہو جائیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف زمین کے ٹکڑے کا حصول نہیں بلکہ ایک فلاحی ریاست کا حصول تھا، عہد کریں کہ پاکستان کو مثالی اور فلاحی مملک بنائیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر قوم میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
خبر کا کوڈ : 292228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جھکنے کا تو زمانہ گزر گیا جناب، اب تو اب بات لیٹنے سے بھی آگے ھے _______
ہماری پیشکش