0
Wednesday 14 Aug 2013 04:52

کراچی، 67واں جشن آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائے گا

کراچی، 67واں جشن آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا 67 واں جشن آزادی آج (بدھ) کراچی سمیت ملک بھر میں روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور تعلیمی اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں، این جی اوز سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کراچی سمیت ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ نماز فجر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی مانگی جائیں گی۔ کراچی میں مرکزی تقریب مزار قائداعظم پر ہوگی۔ جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ اسکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے۔
 
جشن آزادی کے حوالے سے مزار قائداعظم سمیت اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سالمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد سمیت دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 292237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش