0
Wednesday 14 Aug 2013 16:07

لاہور، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کا اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کا اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ خالد ولید، ضلعی امیر جماعۃ الدعوۃ ملتان میاں سہیل احمد، عبدالرحمن سیاف، ثناء اللہ ثاقب ودیگر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے جواں سال بیٹے کی اچانک وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے میاں محمود الرشید کے بیٹے کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 292456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش