QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد کی علامہ حسنین گردیزی سے ملاقات، قومی معاملات پر کمیٹی کی تشکیل زیر غور

15 Aug 2013 04:48

اسلام ٹائمز: بہارہ کہو اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں ایس یو سی کے سیکرٹری جنرل نے قومی دفاعی پالیسی کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے قومی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر بھی زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء و جامعتہ الرضا کے پرنسپل علامہ سید حسنین عباس گردیزی سے ملاقات کی اور علی مسجد پر ہونے والے خودکش حملے پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والے گارڈ امین حسین کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں آغا فرحت جواد اور علامہ احسان علی اتحادی شامل تھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے قومی دفاعی پالیسی کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل بھی زیر غور آئی، یہ کمیٹی قومی ایشوز پر مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل میں کردار ادا کریگی۔


خبر کا کوڈ: 292624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/292624/علامہ-عارف-واحدی-کی-قیادت-میں-ایس-یو-سی-کے-وفد-حسنین-گردیزی-سے-ملاقات-قومی-معاملات-پر-کمیٹی-تشکیل-زیر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org