QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردی حکومت کی کھلی ناکامی اور امریکا، اسرائیل و انڈیا کی سازش ہے، مولانا امین انصاری

15 Aug 2013 17:24

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں بانی متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات پر حملہ اور شیعہ سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے قطعا ًمسلمان نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کوئٹہ میں مسلسل بم دھماکوں، خودکش حملوں، وحشیانہ فائرنگ اور دہشت گردی کے واقعات کو حکومت کی کھلی ناکامی اور سیکورٹی ادارو ں کیلئے چیلنج اور ملک کی امن و سلامتی کے خلاف انڈیا، امریکا اور اسرائیل کی منظم اور گھناﺅنی سازشوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات پر حملہ اور شیعہ سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے قطعا ًمسلمان نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ملکی امن و استحکام کے خلاف سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 292804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/292804/پاکستان-میں-دہشتگردی-حکومت-کی-کھلی-ناکامی-اور-امریکا-اسرائیل-انڈیا-سازش-ہے-مولانا-امین-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org