QR CodeQR Code

بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ناممکن

امریکہ القصیر میں حزب اللہ کو تباہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ پہلے سے زیادہ مؤثر ہوکر سامنے آئی، جنرل حمید گل

16 Aug 2013 13:00

اسلام ٹائمز: ممتاز دفاعی تجزیہ کار و آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے اسلام ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے امریکی اشاروں پر مصر میں فوجی آمریت کو خوش آمدید کہا، اس وقت پورا خطہ ہی عدم استحکام کا شکار ہے، بحرین میں دوبارہ تحریک شروع ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں بشار الاسد کی حکومت ختم نہیں کرسکتے، امریکہ القصیر کی لڑائی میں حزب اللہ کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن وہ پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوکر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے امریکی اشاروں پر مصر میں فوجی آمریت کو خوش آمدید کہا، اس وقت پورا خطہ ہی عدم استحکام کا شکار ہے، بحرین میں دوبارہ تحریک شروع ہوگئی ہے، اگر یہ تحریک سعودیہ میں بھی شروع ہوگئی تو وہ خود کو کیسے بچا پائے گا، اور اگر یہ تحریک سعودیہ عرب میں شروع ہوئی تو اس وقت تماشا ہی کچھ اور ہوگا۔ جنرل حمیدگل سے شام میں ترکی کے کردار، مرسی حکومت کے خاتمے، طالبان سے مذاکرات اور کیا نواز شریف قوم کو درپیش مسائل سے نکال پائیں گے، بھارت سے تنازعہ کا کیا ہوگا، اس کے علاوہ کیا خود جنرل حمید گل طالبان سے مذاکرات میں کردار ادا سکتے ہیں؟ یہ اور بہت کچھ ہفتے کو اسلام ٹائمز پر نشر ہونے والے جنرل حمید گل سے کئے گئے تفصیلی انٹرویو میں پیش کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 292968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/292968/امریکہ-القصیر-میں-حزب-اللہ-کو-تباہ-کرنا-چاہتا-تھا-لیکن-وہ-پہلے-سے-زیادہ-مؤثر-ہوکر-سامنے-آئی-جنرل-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org